اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور غزہ، فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ، فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے عرب و اسلامی ممالک کی جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔






