پاکستان اسٹک ایسکچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی کارکردگی، 15 ممالک پر سبقت

کراچی: (کے این ڈی رپورٹ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منافع اور سرمایہ کاری کے رجحان میں 15 ممالک کی اسٹاک مارکیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ سرمایہ کاروں کی تعداد بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جسے معاشی بحالی کی اہم علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس کی خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو 50 فیصد سے زائد منافع حاصل ہوا، جبکہ کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بھارت، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور چین کی اسٹاک مارکیٹس کو نمایاں طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ریکارڈ رفتار نے مارگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (MSCI) کی اوسط کارکردگی کو بھی مات دے دی، جبکہ ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترکیہ کے حصص بازار بھی پی ایس ایکس کا مقابلہ نہ کر سکے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 15 ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے، جبکہ پہلی بار نئے سرمایہ کاروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نئے انویسٹرز کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی، جبکہ مجموعی سرمایہ کاروں کی تعداد پہلی مرتبہ 4 لاکھ 64 ہزار کی حد عبور کر گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top