تحریر : سیف الرحمان
پاکستان کی معیشت اس وقت ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے۔ جہاں پچھلے برسوں میں افسوسناک حد تک قیمتیں بڑھیں، وہیں آج مہنگائی کے ریٹ میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مگر یہ کمی تب تک حقیقی معنوں میں لوگوں تک نہیں پہنچتی جب تک ہماری روزمرہ کی زندگی، خریداری، بجلی، گیس، خوراک وغیرہ پر اس کا اثر محسوس نہ ہو۔ یہاں ہم پاکستان میں بڑھتی مہنگائی پر تفصیل سے بات کریں گے، اس کے اسباب سمجھیں گے اور یہ بتائیں گے کہ گھریلو خرچے کم کرنے کے طریقے کون سے ہیں جنہیں اپنانا آسان ہے۔
مہنگائی کی موجودہ صورتحال
پاکستان بیورو آف سٹیٹسکس نے حال ہی میں بتایا ہے کہ جون ۲۰۲۵ میں سال بہ سال بنیاد پر مہنگائی کا ریٹ تقریباً ۳.۲ فیصد رہا، جو مئی کے مقاپلے میں تقریباً ۳.۵ فیصد کم ہے۔ لیکن اگلے مہینوں میں یہ دوبارہ بڑھ کر۴.۱ فیصد تک پہنچ گیا۔
اگرچہ یہ اعداد گزشتہ برسوں کی بلند سطح پر نہیں بلکہ نسبتاً مستحکم ہیں، مگر عام خریدار کی نظر میں اشیائے خور و نوش، یوٹیلٹی بلز، ٹرانسپورٹ اور رہائش کی قیمتیں ابھی بھی بھاری محسوس ہوتی ہیں۔
مہنگائی کے اہم اسباب
روپے کی قدر کم ہونا مہنگائی کا بڑا سبب ہے۔ جب روپے کی قدر گھٹتی ہے تو درآمد شدہ اشیا کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، اور اس کا اثر عام صارف پر پڑتا ہے۔
خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ اور لوکل سطح پر سپلائی چین کی کمزوری نے مہنگائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مثال کے طور پر مئی ۲۰۲۵ میں انڈوں کی قیمتیں ۲۴ فیصد تک بڑھی تھیں
گذشتہ برس مہنگائی بہت تیزی سے بڑھی تھی، اس کی بنیاد سے اب نرمی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ اسی کی وجہ سے مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی تھی۔
حکومتی اور معاشی پالیسیوں کا اثر
جب حکومت سبسڈیز کم یا قیمتیں بڑھاتی ہے، یا دیر سے ایڈجسٹمنٹ کرتی ہے، تو قیمتیں عوامی سطح پر فوراً محسوس ہوتی ہیں۔ پالیسیوں کا عدم استحکام بھی مہنگائی کے دائرہ کار کو وسیع کرتا ہے۔
موسمی اور ماحولیاتی عوامل
بارشوں کا کم ہونا، سیلاب یا خشک سالی کا اثر زراعت پرہوتا ہے، فصلوں کی کم پیداوار کا باعث بن جاتا ہے جس سے خوراک کی قیمتیں بڑھتی ہیں۔ اس کا عام آدمی پر براہِ راست اثر پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ہائی ٹیک ٹریکٹرز اور سمارٹ مشینیں، زرعی انقلاب کا نیا باب
پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کا عوامی سطح پر اثر
خریداری کی طاقت کم ہوگئی ہے مہنگائی کی وجہ سے ایک ہی تنخواہ یا آمدنی میں پہلے جتنی اشیا خریدنا ممکن تھا، وہ کم ہو گئی ہیں۔
ماہانہ یوٹیلٹی بلز اور ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھ گئے ہیں، جس نے گھریلو خرچے کم کرنے کے طریقےکی ضرورت کو مزید ضروری بنا دیا ہے۔
معاشی عدم تحفظ نے بچت کے امکانات کم کردیے ہیں، اور معاشی منصوبہ بندی کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔
گھریلو بجٹ منظم کرنے کے 7 آسان اور کارگر طریقے
اب سوال یہ ہے کہ آپ گھریلو بجٹ بچانے کے کونسے طریقے اپنا سکتے ہیں؟ ذیل میں چند عملی تجاویز پیش ہیں
آمدنی اور اخراجات کا روزمرہ ریکارڈ رکھیں
ہر ماہ کی آمدنی اور اخراجات لکھیں۔ خوراک، ٹرانسپورٹ، یوٹیلٹی، بچوں کی تعلیم، وغیرہ۔ اس سے واضح ہوگا کہ کہاں اخراجات غیر ضروری طور پر جا رہے ہیں۔
بغیر منصوبے کے سپر مارکیٹ جانا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ فہرست بنائیں اور صرف اس پر خریداری کریں۔ گھریلو خرچے کم کرنے کا یہ سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
اگر کوئی برانڈڈ اشیا مہنگی ہے تو اس کا کم قیمت متبادل تلاش کریں۔
انرجی کے بلز اکثر گھر کے بڑے خرچے ہوتے ہیں۔ ان کا محتاط استعمال مہنگائی کے اثر کو کم کرتا ہے۔ مثال کے طور پر رات میں بجلی کے بوجھ کو کم کریں، حرارت کا استعمال مگر معتدل رکھیں۔
کبھی کبھی ہمیں ماہانہ لے جانے والے اخراجات نظر نہیں آتے جیسے کہ ٹی وی چینلز، اسٹریمنگ سروسز، مزید موبائل ڈیٹا پیکیجز۔ ان کا جائزہ لیں اور جو فوری ضروری نہیں، اسے ختم کریں۔
تھوڑا سا پیسہ ہر مہینے بچت کے لیے مقرر کریں، چاہے وہ صرف ۵ ٪ ہو۔ اس طرح مہنگائی کے اوقات میں آپ کے پاس کچھ ریلیف میسر ہوگا۔
اگر ممکن ہو تو آن لائن تعلیم یا ٹیکنالوجی نئے گیجٹس جیسے شعبوں سے چھوٹا آمدنی کا ذریعہ بنائیں یہ منصوبہ بندی آپ کو مہنگائی کی شدت کے وقت سہارا دے سکتی ہے۔
پاکستان میں بڑھتی مہنگائی ایک حقیقی اور روزمرہ کا مسئلہ ہے، جو صرف اعدادوشمار تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر گھر کی خریداری، تنخواہ، اور منصوبہ بندی پر اثر انداز ہوتی ہے۔ جو گھریلو خرچے کم کرنے کے طریقے ہم نے بیان کیے ہیں وہ طویل المدتی حل نہیں بلکہ فوری فریاد ہیں کہ ہم حالات کا مقابلہ کریں، اپنی مالی حالت بہتر بنائیں اور مستقبل کی غیر یقینی صورتِ حال کے لیے خود کو تیار کریں۔
مہنگائی کی لہر کو صرف سرکاری اعداد و شمار میں دیکھنا کافی نہیں۔ ہم نے اسے اپنی زندگی، اپنی دکان، اپنے باورچی خانے اور روزمرہ کے اخراجات میں محسوس کرنا ہے۔ اس احساس کے ساتھ قدم اٹھانا ہی حقیقی کامیابی ہے۔








