پاکستان سمیت دنیا بھر میں سات اکتوبر کو 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا، اس کے بعد 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا نظارہ کرنا ممکن ہو گا۔
ہر سال 3 یا 4 سپر مون دکھائی دیتا ہے، 7 اکتوبر کو آسمان پر طلوع ہونے والا چاند زمین سے 2 لاکھ 24 ہزار 599 میل کے فاصلے پر ہو گا، یہ 11 ماہ بعد پہلا سپرمون ہو گا، آخری بار ایسا چاند نومبر 2024 میں دیکھنے میں آیا تھا رواں سال کا سب سے روشن چاند نومبر میں دکھائی دے گا جب وہ زمین سے 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کے فاصلے پر ہو گا۔








