پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم فیفا

پہلی بار پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم فیفا سیریز میں شامل

کراچی: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کے لیے ایک تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں قومی ویمنز اسکواڈ کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیفا نے باضابطہ طور پر پاکستان ویمنز ٹیم کی فیفا سیریز میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔ فیڈریشن کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی ترقی، باصلاحیت کھلاڑیوں کی محنت اور کھیل کے لیے بڑھتے ہوئے مواقع کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

پی ایف ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ فیفا سیریز تک رسائی پاکستان میں خواتین فٹبال کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی، جس کے ذریعے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے حریفوں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا اور وہ بین الاقوامی سطح کی مسابقت کے لیے مزید مضبوط ہوں گی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ فیفا ویمنز سیریز مارچ اور اپریل 2026 میں منعقد ہوگی، جس کا آغاز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں کیا جا رہا ہے۔ سیریز میں شامل ٹیموں کے تمام گروپس کا باضابطہ اعلان 2026 کے اوائل میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: تازہ ترین سپورٹس اپ ڈیٹ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top