پشاور، چکن گونیا کیسز میں اضافہ

پشاور میں چکن گونیا کیسز میں  اضافہ، شہریوں میں تشویش لہر دوڑ گتی ۔ محکمہ صحت کے مطابق سفید ڈھیری اور بڈھ بیر کے علاقوں میں 16 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں متاثرہ مریض تیز بخار، جوڑوں کے درد اور شدید کمزوری کی شکایت کر رہے ہیں۔ چکن گونیا کیسز سےمتاثرہ علاقوں کے گھروں سے مچھروں کا لاروا بھی برآمد ہوا جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے فوری طور پر تلف کر دیا۔

ماہرین کے مطابق چکن گونیا مچھروں کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے اور اس کی علامات مچھر کے کاٹنے کے 3 سے 7 دن بعد ظاہر ہوتی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس مرض کی علامات ڈینگی سے ملتی جلتی ہیں جس کے باعث شہریوں کو بروقت ٹیسٹ اور احتیاط کی سخت ضرورت ہے۔

محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوراً طبی امداد حاصل کریں تاکہ مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top