پشاور میں رکشے پر فائرنگ، اداکارہ منیبہ شاہ قتل

پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسٹیج اداکارہ و ڈانسر منیبہ شاہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے تھانا مچنی گیٹ کی حدود میں رکشے پر فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں : زارا ترین کا بڑا انکشاف، 4ماہ بعد ہی شادی ختم ہوگئی تھی

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے اسٹیج ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ رکشے کا ڈرائیور زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، شواہد جمع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top