وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

پشاور ہائیکورٹ کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 27 نومبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل سے متعلق دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی اور فاضل عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ کے وکیل کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیر اعلی کو تفصیل فراہم کر دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں رجوع کر سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top