سیلاب سے متاثرہ کاشتکار

پنجاب: سیلاب سے متاثرہ کاشتکار وں میں سبزیوں کے بیج مفت تقسیم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں محکمہ زراعت کی جانب سے سیلاب متاثرہ  کاشتکاروں میں سبزیوں کے بیج کے 4 لاکھ پیکٹ مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ان پیکٹس میں کچن گارڈننگ کے لیے آٹھ اقسام کی سبزیاں شامل ہیں جو پانچ مرلہ رقبے پر کاشت کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی ٹیک ٹریکٹرز اور سمارٹ مشینیں، زرعی انقلاب کا نیا باب

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخارعلی سہو کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں کی پیداوار میں اضافے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا  جس میں انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کا مقصد سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی بحالی اور خود کفالت میں مدد فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق کاشتکاروں کی رہنمائی جاری ہے تاکہ سبزیوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔

افتخارعلی سہو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بیجوں کی بروقت ترسیل اورسیلاب سے متاثرہ کاشتکار کی سہولت کو یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top