اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا، پٹرول کی قیمت میں 5.66روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.39روپے فی لٹرکمی کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی اورمتعلقہ وزارتوں کی سفارشات پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
پٹرول کی قیمت 5.66روپے کی کمی کے بعد263.02روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 1.39روپے کی کمی کے بعد275.41روپے فی لٹرہوگئی ہے، اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 3.26روپے کی کمی کے بعد181.71روپے اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت2.74روپے کی کمی کے بعد162.76روپے ہوگئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر کی رات سے ہوگیا ہے۔








