اسلام آباد: مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کھادوں کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یوریا کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر8فیصد جبکہ ڈی اے پی کی کھپت میں 18فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
پہلی سہ ماہی میں ملک میں 4205000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ڈی اے پی کی کھپت کاحجم 4573000ٹن ریکارڈکیا گیا تھا،
ستمبرمیں ملک میں 429000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جواگست میں 817000 ٹن اورگزشتہ سال ستمبرمیں 365000ٹن تھی۔ اسی طرح پہلی سہ ماہی میں ڈی اے پی کی کھپت کاحجم 769000ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 941000ٹن کے مقابلہ میں 18فیصدکم ہے۔ ستمبرمیں ملک میں 71000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جواگست میں 136000ٹن اورگزشتہ سال ستمبرمیں 134000ٹن تھی۔









