کیٹی بندر کشتی حادثہ

کیٹی بندر کے قریب کشتی حادثہ، شکار پر جانے والے 8 افراد ڈوب گئے

اسلام آباد : کیٹی بندر کے قریب ایک کشتی الٹنے کے حادثے میں شکار کے لیے جانے والے 8 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ افراد کراچی سے سمندری شکار کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

حادثے کے فوری بعد مقامی ماہی گیروں نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو زندہ بچا لیا، تاہم 2 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی الٹنے کی بنیادی وجہ تیز لہریں اور خراب موسم بتایا گیا ہے، جس سے کشتی بے قابو ہو گئی تھی۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حکام نے تصدیق کی کہ کشتی حادثے کے مقام پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران کشتی پر سوار 6 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ ایک شخص ظہیر احمد کی لاش نکال لی گئی ہے۔ لاپتا شخص واحد بخش کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار افراد میں 5 کا تعلق کراچی اور 3 کا کیٹی بندر سے ہے۔ ریسکیو ٹیم نے ڈوبی ہوئی کشتی بھی بازیاب کر لی ہے۔ واقعہ ممکنہ طور پر تیز ہواؤں کے باعث پیش آیا اور متاثرہ افراد کیٹی بندر پر پرندے اور مچھلی کے شوقیہ شکار کے لیے گئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top