گنگ اون پیزا شاپ

کام اگر نیک نیتی کیا جائے تو اللہ کامیابی ضرور دیتا ہے، سینیٹر ناصر بٹ

راولپنڈی : مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ ہر کام اگر نیک نیتی اور خلوص سے کیا جائے تو اللہ تعالیٰ کامیابی ضرور دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمرشل مارکیٹ میں قائم گنگ اون پیزا شاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں سینیٹر ناصر بٹ اور دیگر معزز مہمانوں کو پیزا سمیت مختلف لوازمات پیش کیے گئے، جس پر انہوں نے گنگ اون کے پیزا کے ذائقے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاپ کا ٹیسٹ قابلِ تحسین ہے۔

تقریب کے میزبان اور شاپ کے اونر محمد خان نے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں میں سابق چیئرمین خالد سعید بٹ، تنویر اختر شیخ اور ملک شہزاد محمود جان بھی شامل تھے۔

آخر میں سینیٹر ناصر بٹ نے پراجیکٹ منیجر شاہزیب بخاری کی محنت اور کارکردگی کو سراہا۔

مزید پڑھیں: تازہ ترین علاقائی خبریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top