کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے انٹر نیشنل کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن و سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں بلوچستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں و تنظیمی ڈھانچے سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نےگورنر کو بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے دورے اور خصوصی اجلاس کی صدارت کی دعوت بھی دی جس میں وہ چیف سکاؤٹ کے عہدے کا حلف بھی اُٹھائیں گے جو انھوں نے قبول کرلی۔
گورنر بلوچستان سے سابق صدر سپریم کورٹ بار کی ملاقات
02/10/2025






