، پاکستان کی امپائر کیخلاف آئی سی سی سے شکایت

فخر زمان  کا متنازع آئوٹ معاملہ، پاکستان کی امپائر کیخلاف آئی سی سی سے شکایت  

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں فخر زمان کو متنازع آؤٹ دیے جانے پر میں پاکستانی ٹیم کی انتظامیہ نے ٹی وی امپائر کیخلاف آئی سی سی سے باضابطہ شکایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق میچ کے بعد منیجر نوید اکرم چیمہ نے اپنے تحفظات سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو آگاہ کیا لیکن چونکہ یہ آئی سی سی امپائرز منیجر کا استحقاق ہے اس لیے انہیں بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

میچ کے بعد کپتان کی میچ رپورٹ میں بھی پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے متنازع فیصلے کو ہائی لائٹ کیا ہے آئی سی سی کے امپائرز منیجر کو بھی ٹیم انتظامیہ نے اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے باضابطہ شکایت کردی ہے۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والے امپائر عزت اللّٰہ صفی نے فخر زمان کو متنازع انداز میں کاٹ بی ہائینڈ قرار دیا تھا۔  فخر 15 رنز پر آوٹ قرار دیے گئے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 21 رنز تھا واپس جاکر ڈریسنگ روم میں فخر زمان اور ہیڈ کوچ نے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بھی فیصلے سے ناخوش تھے۔   میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے بھی فیصلے پر محتاط انداز میں تنقید کی تھی۔  ان کا کہنا ہے کہ فخر زمان کا آؤٹ شائد غلط تھا مگر امپائرز ہی فیصلہ کرتے ہیں، ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top