25 عالمی ریکارڈ

راشد نسیم نے 2025 میں 25 عالمی ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کی

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی راشد نسیم نے سال 2025 میں 25 عالمی ریکارڈ بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے انہیں پاکستان کا نمبر ون ریکارڈ ہولڈر قرار دیا، جبکہ ان کے خاندان نے بھی کئی ریکارڈ قائم کر کے ملک کا نام روشن کیا۔

سال 2025 میں پاکستان کے مجموعی طور پر 43 عالمی ریکارڈ گینیز میں شامل ہوئے، جن میں سے 25 ریکارڈ راشد نسیم کے جبکہ 31 ریکارڈ ان کے خاندان کے نام رہے۔ راشد نسیم نے اسکپنگ، ننچکو، ماربل ٹائل بریکنگ، باکسنگ پنچ اور والنٹ بریکنگ سمیت متعدد کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

فاطمہ نسیم اور صبا راشد بھی گینیز ریکارڈ میں شامل

راشد نسیم کی صاحبزادی فاطمہ نسیم کے 4 ریکارڈ، اہلیہ صبا راشد کا ایک اور 73 سالہ والد نسیم الدین کا ایک عالمی ریکارڈ بھی گینیز میں شامل ہے۔ راشد نسیم نے اٹلی، رومانیہ اور اسپین میں ورلڈ ریکارڈ شوز میں حصہ لے کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر نمایاں کیا۔

سال 2025 میں پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں عرفان محسود کے 6 اور محمد ارشد کے 2 عالمی ریکارڈ گینیز میں درج ہوئے۔ یاد رہے کہ سال 2024 میں بھی راشد نسیم کے 28 سے زائد عالمی ریکارڈز منظور ہو چکے تھے، جو ان کی مستقل عالمی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top