لکی مروت، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں  17 خوارج ہلاک

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ایک کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج کو ہلاک کردیا۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 26/27 ستمبر کی رات کو سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر  لکی مروت میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کا گھیرائو کیا جس کے نتیجے میں 17 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top