غزہ :امریکی صدر کے مجوزہ امن منصوبے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فورسز کے فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 53فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
عالمی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور قحط کی صورتحال کے باعث بچوں کی بھوک سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے ۔بھوک سے مزید 2افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد غذائی قلت سے جاں بحق افراد کی تعداد 455ہوگئی ہیں۔ ان میں 151بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی حملوں سے غزہ کا صحت نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 66 ہزار 225 ہو گئی۔






