خرطوم :سوڈان کے شہر الفاشر میں پناہ گزین مرکز اور یونیورسٹی پر حملے میں 60شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے صوبہ شمالی دارفور کے محصور شہر الفاشرمیں حکومت مخالف نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک پناہ گزین مرکز اور یونیورسٹی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 60 شہری جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئےہیں ۔ الفاشر دارفور کے مغربی علاقے میں وہ آخری بڑا شہر ہے جو اب بھی حکومت کی حامی سوڈانی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے
سوڈان کے شہر الفاشر میں ڈرون حملہ، 60 افراد ہلاک
12/10/2025






