افغانستان کے سپنر راشد خان نے ہفتے کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹیں حاصل کرکے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم اور سپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کرلیا۔
راشد نے کیریئر میں چھٹی بار ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 یا زائد وکٹیں لی ہیں، اُن سے قبل وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق ون ڈے کرکٹ میں 6،6 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
راشد خان کے علاوہ اس فہرست میں محمد شامی (بھارت)، ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ) اورلانس کلوسنر (جنوبی افریقہ) بھی چھ چھ بار کارنامہ انجام دینے والوں میں شامل ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے وقار یونس کے پاس ہے جنہوں نے 13 باریہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے۔دوسرے نمبر پر سری لنکن اسپنر مرلی دھرن نے 10 بار جبکہ مچل اسٹارک، بریٹ لی اور شاہد آفریدی 9، 9 بار پانچ وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔





