انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ

تاجر اب باشعور ہیں، بلیک میلنگ قبول نہیں: سہیل اعوان، اسلم کیانی

انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے صدر ملک سہیل اعوان، سینئر نائب صدر راجہ اسلم کیانی اور جنرل سیکرٹری راجہ ظفر یوسف نے مشترکہ بیان میں مسترد شدہ سابق یونین قیادت کے کردار کو تاجروں کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ سابق صدر راجہ توحید اور سابق جنرل سیکرٹری ساجد قریشی کو کمرشل مارکیٹ میں ٹی ایم اے، بورڈ ٹیکس اور لیبر انسپکٹر کے مبینہ ٹاؤٹ کے طور پر جانا جاتا رہا ہے، جو تاجروں کے مسائل کو ہمیشہ ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرتے رہے۔ ان کے مطابق یہ عناصر ماضی میں سرکاری اداروں کے نام پر تاجروں کو خوفزدہ کرتے رہے، تاہم عملی طور پر نہ کوئی مسئلہ حل ہوا اور نہ ہی تاجروں کو کوئی ریلیف ملا۔

صدر ملک سہیل اعوان نے کہا کہ ایسے افراد کے بارے میں عوامی کہاوت ’’کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ‘‘ بالکل درست ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی انجمن تاجران پنجاب نے ان عناصر کو تاجروں کی انتخابی سیاست میں مسترد کر دیا، مگر اس کے باوجود انہیں مرکزی سطح پر عہدے دیے جانا باعثِ تشویش اور افسوس ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ ہمیشہ شفافیت، دیانت داری اور اجتماعی مفاد کو ترجیح دیتی ہے، جبکہ سابق قیادت نے یونین کے پلیٹ فارم کو ذاتی سودے بازی کے لیے استعمال کر کے تاجروں کے اعتماد اور وقار کو نقصان پہنچایا۔

تاجر برادری اتحاد برقرار رکھے

سینئر نائب صدر راجہ اسلم کیانی نے کہا کہ تاجر اب باشعور ہو چکے ہیں اور ایسے نام نہاد نمائندوں کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں جو سرکاری افسران سے قربت کے دعوؤں کے ذریعے تاجروں پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں۔

جنرل سیکرٹری راجہ ظفر یوسف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ انجمن آئندہ کسی ایسے فرد یا گروہ کو قبول نہیں کرے گی جو تاجروں کے مسائل کو بلیک میلنگ یا ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرے۔ انجمن صرف تاجروں کے جائز حقوق کے تحفظ اور مارکیٹ کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

آخر میں رہنماؤں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ اتحاد برقرار رکھیں اور مسترد شدہ عناصر کے جھوٹے دعوؤں اور منفی ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top