بلوچستان آٹا بحران

بلوچستان میں آٹا بحران، 10 دن میں قیمت 20 روپے فی کلو بڑھ گئی

بلوچستان میں آٹے کے شدید بحران کے باعث صرف 10 روز کے دوران آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کے ایک اور دباؤ کا سامنا ہے۔

کوئٹہ کے دکانداروں کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فلور ملز سے آٹا مہنگے داموں مل رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر صارفین پر پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب فلور ملز مالکان نے آٹے کی قلت کی ذمہ داری گندم کی ترسیل پر عائد پابندی کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے بلوچستان کو گندم کی ترسیل محدود ہے، جبکہ محکمہ خوراک کے پاس بھی گندم کا خاطر خواہ ذخیرہ موجود نہیں۔

فلور ملز مالکان نے خبردار کیا ہے کہ اگر گندم کی ترسیل پر عائد پابندی فوری طور پر ختم نہ کی گئی تو آٹے کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے اور قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top