پروآ میں کھیلی جانے والی ڈھانڈلہ پریمئیر لیگ (DPL) کے سیزن 3 کے فائنل میں ڈھانڈلہ سپر کنگ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ملک الیون کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔
گزشتہ روز منڈی گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ڈھانڈلہ سپر کنگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں 118 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ملک الیون کی ٹیم 90 رنز ہی بنا سکی، جس کے باعث فائنل ڈھانڈلہ سپر کنگ کے نام رہا۔
فائنل میچ میں رسول لیفٹی، امیر معاویہ اور شانی ماہڑہ نے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی پیش کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ رسول لیفٹی اور امیر معاویہ کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
عامر پروآ کو مین آف دی ٹورنامنٹ جبکہ ایوب وزیر کو ٹورنامنٹ کا بہترین بالر قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز میں ملک عادل فاروق، برکت اللہ خان بلوچ، سلیمان مانی، عامر پروآ، مبشر جان بلوچ، احمد رضا، قدوس وزیر، رسول لیفٹی اور دیگر شامل تھے، جنہوں نے کھیل کے انتظامات کو کامیابی سے مکمل کیا۔
انعامات کی تقسیم اور شائقین کی شرکت
فائنل کے موقع پر مہمانانِ گرامی میں نیاز کامرانی، جمیل خان بلوچ، فتح ولاگ، قادر وزیر، شہزاد زرگر، امان اللہ کنڈی، صفت اللہ خان، شاہد خان الوزیری، وقار خان ڈھانڈلہ، فہیم بھٹنی، خان صاحب، آصف خان، عدنان المنصوری، سردار تنہا وزیر اور دیگر نے شرکت کی۔ مہمانوں نے ونر اور رنر اپ ٹیموں سمیت بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کرکٹ نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔ آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کھیل میں مہارت حاصل کرنے اور ٹیم ورک کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
ڈھانڈلہ پریمئیر لیگ سیزن 3 نہ صرف مقامی کرکٹ کے فروغ میں اہم ثابت ہوئی بلکہ پروآ کے شہریوں کے لیے تفریح اور کھیل کے جذبے کو بڑھانے کا باعث بھی بنی۔









