پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، آسٹریلوی ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور: پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔ سترہ رکنی مہمان اسکواڈ کی قیادت مچل مارش کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں کی آمد کے بعد ٹیم نے آج آرام کا دن رکھا ہے تاکہ سیریز سے قبل کھلاڑی تازہ دم ہو سکیں۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کیمپ میں تیسرے روز بھی سرگرمیاں جاری رہیں، جہاں کھلاڑیوں نے اختیاری ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ کپتان سلمان علی آغا، فخر زمان اور عثمان خان نے نیٹس میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھرپور مشق کی، جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی فٹنس اور اسکلز پر کام کیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 31 جنوری اور تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو ہوگا۔ شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سنسنی خیز سیریز کے منتظر ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top