چین کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 100ملین یوآن کے اضافی پیکیج کا اعلان

اسلام آباد: چین کی حکومت نے آفات سے نمٹنے اور سیلاب کے بعد کی تعمیر نو میں پاکستان کی جاری کوششوں میں مزید مدد دینے کے لیے 100 ملین یوآن مالیت کےامدادی سامان کے اضافی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ امداد پہلے کی 2 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کے علاوہ ہے جو پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد فوری طور پر فراہم کی گئی تھی۔ توقع ہے کہ چین کی بروقت اور خاطر خواہ مدد سے سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ حکومت کی تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں کو اہم سپورٹ ملے گی۔نئے امدادی پیکج میں ضروری سامان شامل ہو گا جس کا مقصد متاثرہ کمیونٹیز کو قدرتی آفت سے ہونے والے وسیع نقصان سے بحالی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top