russia oil ship

فرانس کی روسی تیل بردار بحری جہاز کے خلاف کارروائی

پیرس(سی این پی)امریکی کارروائیوں کے بعد فرانسیسی بحریہ نے بھی بحیرہ روم میں گرینچ نامی روسی آئل ٹینکر کو روکنے کی کوشش کی۔
فرانسیسی بحریہ کے مطابق آئل ٹینکر پر پابندیاں ہیں، شبہ تھا کہ یہ جعلی پرچم کے تحت چل رہا تھا، یہ آپریشن اقوام متحدہ کے سمندری قانون کے مطابق انجام دیا گیا۔

صدر میکرون نے کہا کہ ٹینکر کی سرگرمیاں روسی جارحیت کیلئے فنڈنگ فراہم کرنے والی “شیڈو فلیٹ” سے منسلک ہیں، آئل ٹینکر پر کارروائی اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کی گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق کارروائی سپین اور مراکش کی سمندری حدود میں کی گئی، ٹینکر کو تحقیقات کیلئے مارسیل بھیج دیا گیا،

اس سے قبل اکتوبر میں فرانس نے روسی ٹینکر بوراکے کو روکا اور چند دن بعد رہا کر دیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top