راک اسٹار گیمز نے GTA+ ممبرز کے لیے نئی پیشکشوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت کھلاڑی جنوبی سان اینڈریاس کے دشوار گزار راستوں پر چلنے والی طاقتور گاڑی Vapid Firebolt ASP Off-Road مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ محدود مدت کے لیے مقبول باسکٹ بال گیم NBA 2K26 بھی GTA+ گیمز لائبریری میں شامل کر دی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ آفر GTA+ سبسکرائبرز کو گیم کے اندر اضافی انعامات، خصوصی آئٹمز اور مختلف بونسز تک رسائی فراہم کرے گی، جس سے گیمنگ تجربہ مزید بہتر ہو جائے گا۔
محدود مدت کیلئے GTA+ گیمز لائبریری میں NBA 2K26
راک اسٹار گیمز نے 2K گیمز کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 10 مارچ سے 20 اپریل تک GTA+ ممبرز PlayStation 5 اور Xbox Series X|S پر مکمل NBA 2K26 گیم تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
اس کے ساتھ کھلاڑیوں کو ایک خصوصی NBA 2K26 GTA+ کنٹینٹ پیک بھی دیا جائے گا جس میں 5 ہزار VC، پانچ میچز کیلئے 6 قسم کے اسکل بوسٹس اور ایک ڈائمنڈ پلیئر پیک شامل ہوگا۔ اس پیک کو استعمال کرنے کیلئے NBA 2K اکاؤنٹ درکار ہوگا۔
مزید یہ کہ GTA+ ممبرز کو اپنی کنسول پلیٹ فارم پر NBA 2K26 خریدنے کیلئے 20 فیصد رعایت بھی فراہم کی جائے گی۔
Vapid Firebolt ASP آف روڈر مفت حاصل کریں
نئی پیشکش کے تحت Vapid Firebolt ASP Off-Road گاڑی کو خاص طور پر مشکل راستوں پر تیز رفتار اور طاقتور کارکردگی کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ گاڑی بھاری سامان اٹھانے کے ساتھ ساتھ تیز رفتار اسٹریٹ ریسنگ میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
GTA+ ممبرز The Vinewood Car Club سے اس گاڑی کو یکم اپریل تک مفت کلیم کر سکتے ہیں۔
باسکٹ بال تھیم والے نئے کپڑے
NBA 2K26 کی آمد کے موقع پر GTA+ ممبرز کو گیم میں استعمال کیلئے Broker Prolaps Basketball Top اور Shorts بھی مفت فراہم کیے جا رہے ہیں جو اس ماہ ان کے اِن گیم وارڈروب میں شامل کر دیے جائیں گے۔
اسی طرح کھلاڑیوں کیلئے Orange Camo Yeti Tee بھی مفت دستیاب ہوگی جسے وہ اپنے کردار کے لباس کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔
گاڑیوں کیلئے خصوصی پینٹس
گیم میں گاڑیوں کو منفرد انداز دینے کیلئے Graphite Prismatic Pearl Chameleon Paint اور اسی طرز کا Wheel Paint بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ دونوں پینٹس تمام وہیکل ورکشاپس پر یکم اپریل تک مفت دستیاب ہوں گے۔
سیلویج یارڈ بزنس پر خصوصی بونس
GTA+ ممبرز کیلئے اس ماہ Salvage Yard بزنس سے حاصل ہونے والی روزانہ آمدنی کو دوگنا کر دیا گیا ہے جبکہ 11 مارچ تک یہ بونس 4 گنا تک بڑھ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ممبرز سیلویج یارڈ پراپرٹیز اور ان کے اپ گریڈز 50 فیصد رعایت پر خرید سکتے ہیں۔
کمیونٹی سیریز میں 6 گنا تک انعامات
کمیونٹی سیریز کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی اس ماہ دو گنا GTA$ اور RP حاصل کر سکیں گے۔ یہ انعامات 11 مارچ تک 4 گنا جبکہ آئندہ ہفتوں میں 6 گنا تک بڑھائے جائیں گے۔
اسی طرح Mr. Faber Work اور QuickiePharm Deliveries مکمل کرنے پر بھی کھلاڑیوں کو دوگنا GTA$ اور RP ملے گا۔
GTA+ ممبرز کیلئے مزید فوائد
GTA+ سبسکرپشن رکھنے والے کھلاڑیوں کو ہر ماہ خودکار طور پر 500,000 GTA$ ان کے Maze Bank اکاؤنٹ میں فراہم کیے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ ممبرز کو خصوصی Shark Cards پر 15 فیصد اضافی GTA$ بونس بھی ملتا ہے اور انہیں Vinewood Club جیسی سہولتوں تک رسائی حاصل ہوتی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے بزنس اسٹاف کو ریموٹ طریقے سے مینج کر سکتے ہیں۔
مزید برآں GTA+ گیمز لائبریری میں ممبرز GTA Online، Red Dead Redemption اور Bully سمیت کئی دیگر راک اسٹار گیمز بھی ڈاؤن لوڈ اور کھیل سکتے ہیں۔









