وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری

لاہور، صحافی کالونی فیز ٹو کا ماسٹر پلان منظور

لاہور (سی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی زیر صدارت جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، جس میں صحافی کالونی فیز ٹو کے ماسٹر پلان کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، ایم پی اے بلال یامین ستی اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

44 ویں اجلاس میں طاہر رضا ہمدانی نے بتایا کہ ہاؤسنگ کالونی میں سکول، مختلف سائز کی سڑکیں، کمرشل ایریا اور پارک بنائے جائیں گے اور روڈا کو 400 ملین روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ زمین کی خریداری کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور سیکشن فور کے تحت مزید خریداری جاری ہے۔

وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ فیز ٹو میں 5 مرلے کے 3200 پلاٹس صحافیوں کو دیے جائیں گے اور فروری میں وزیراعلیٰ پنجاب صحافیوں کو الاٹمنٹ لیٹر اپنے ہاتھوں سے دیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت خلوص نیت سے صحافیوں کو چھت فراہم کر رہی ہے اور کسی سیاسی یا ذاتی مفاد کے لیے اسے نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

ایل ڈی اے کا کمرشل پلان منظور ہو چکا

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پریس کلب کی موجودہ انتظامیہ تعاون کر رہی ہے اور فیز ٹو کے 1400 ممبران نے اپنے ڈویلپمنٹ چارجز ایڈوانس جمع کروا دیے ہیں۔ وزارت اطلاعات کے 635 ملازمین نے بھی ایڈوانس چارجز جمع کر دیے ہیں اور نان ممبران کی بیلٹنگ شفاف طریقے سے مکمل کی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ کسی بھی پریشر گروپ یا مافیا کے ذریعے حکومت کو بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔ لاہور کی صحافی کالونی میں ایل ڈی اے کا کمرشل پلان منظور ہو چکا ہے اور ہر پریس کلب کو دسمبر سے جنوری تک اپنے انتخابات کرانے ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top