گوگل نے Nano Banana Pro پیش کر دیا ہے، جو پچھلے Nano Banana ماڈل کا جدید اور زیادہ قابلِ اعتماد اپ گریڈ ہے۔ یہ نیا ورژن AI Art Generation کو زیادہ درست، بار بار ایک جیسے نتائج دینے والا اور تخلیقی کنٹرول کے ساتھ پیش کرتا ہے۔
Nano Banana Pro Gemini 3 پر بنا ہے اور اب 2K اور 4K ریزولوشن پر تصاویر بنا سکتا ہے۔ اس میں ٹیکسٹ زیادہ واضح رہتا ہے، مختلف فونٹس اور زبانوں کو صحیح دکھاتا ہے، جبکہ لائٹنگ، فوکس، کیمرہ اینگل، کلر ٹون اور ڈیپتھ آف فیلڈ پر بھی مکمل کنٹرول دیا گیا ہے۔ صارفین اب چھ ہائی فائی ریفرنس تصاویر استعمال کر سکتے ہیں، 14 آبجیکٹس تک ملا سکتے ہیں اور پانچ افراد تک کا کردار ایک جیسا رکھ سکتے ہیں، جس سے پیچیدہ سینز بنانا آسان ہو گیا ہے۔
گوگل نے اسے سرچ اور کریئیٹو ورک فلو کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ اب ماڈل ویب سے تصاویر یا معلومات نکال کر انہیں اپنی تخلیق میں استعمال کر سکتا ہے۔
نئی صلاحیتوں کے بدلے تصویر بنانے کا وقت اور قیمت بڑھ گئی ہے۔ 1080p اور 2K تصویر کی قیمت $0.139 جبکہ 4K کی $0.24 رکھی گئی ہے، جو پہلے ماڈل سے تین گنا زیادہ ہے۔
Nano Banana Pro گوگل کے پورے ایکو سسٹم میں شامل ہے، جیسے Gemini ایپ، NotebookLM، Workspace (Slides, Vids) اور Antigravity IDE۔ سب صارفین اسے استعمال کر سکیں گے، جبکہ پریمیم صارفین کو زیادہ لیٹس ملیں گے۔
گوگل نے SynthID بھی شامل کر دیا ہے، جس سے صارف جان سکیں گے کہ تصویر AI سے بنی ہے یا نہیں۔ فری صارفین کیلئے واٹر مارک آن رہے گا، جبکہ Ultra سبسکرپشن میں اسے بند کیا جا سکے گا۔ جلد ہی C2PA content credentials بھی شامل ہوں گے۔
Nano Banana Pro ایسے وقت میں آیا ہے جب گوگل اور OpenAI کے درمیان مقابلہ تیز ہے۔ گوگل کے ماہانہ صارفین 650 ملین اور AI Overviews کے یوزرز 2 بلین تک ہیں، جبکہ ChatGPT کے 800 ملین ہفتہ وار صارفین موجود ہیں۔
یہ نیا ماڈل تخلیقی افراد کو کم جادو اور زیادہ قابلِ اعتماد ٹول فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے، تاکہ AI تصویری ٹولز صرف تجربہ نہیں بلکہ پروفیشنل ورک کا حصہ بن سکیں۔








