اسلام آباد: قومی اسمبلی نے قومی احتساب آرڈیننس ترمیمی بل منظور کر لیا۔ یہ بل ایوان میں مہ جبین خان عباسی نے پیش کیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کل صبح 11 بجے تک ملتوی ہو گئی۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت کی گورننس، اخلاقی استعمال اور عوامی شعبے کی جدید کاریوں کے لیے نیشنل آرٹیفشل انٹیلیجنس پالیسی پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی شعبے کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی کے تحت سائبر سکیورٹی فریم ورک نافذ کیا جائے گا۔
وقفہ سوالات میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں براڈ بینڈ کی توسیع کے لیے کام جاری ہے۔ فائیو جی ٹیکنالوجی کے آنے کے بعد انٹرنیٹ کی سپیڈ مزید بہتر ہو جائے گی۔









