پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر

پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد: پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جسے ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق اصلاحات اور پالیسی تسلسل کے باعث پاکستان کے مجموعی زرِ مبادلہ ذخائر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو گزشتہ چار برس کی بلند ترین سطح ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق مجموعی زرِ مبادلہ ذخائر میں اسٹیٹ بینک کا حصہ 16.3 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کا حصہ 5.3 ارب ڈالر ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا مجموعی حصہ 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹیٹ بینک کے بڑھتے ہوئے ذخائر ملک کی مالی خودمختاری اور پالیسی کنٹرول میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

معاشی استحکام کی جانب اہم پیش رفت

ان کے مطابق یہ اضافہ بحران کے دوران فوری ردعمل اور مالی استحکام کی صلاحیت کو بھی مضبوط بناتا ہے، جبکہ اسٹیٹ بینک کے ریزروز میں اضافہ ملک کے مضبوط مالیاتی ذخائر اور معاشی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں یہ نمایاں بہتری مؤثر سہولت کاری، معاونت اور پالیسی اقدامات کا نتیجہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top