لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔ بابر اعظم اور شاہین شاہلاہور آفریدی کی واپسی ٹیم میں نمایاں ہے، جبکہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا توازن برقرار رکھا گیا ہے۔
ٹی 20 آئی ٹیم میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے، جس سے سکواڈ میں طاقت اور تجربے کا توازن برقرار رہتا ہے۔ دیگر اہم کھلاڑیوں میں فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ سکواڈ میں محمد سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان بھی شامل ہیں، ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، جن کی تاریخیں 29، 31 جنوری اور 1 فروری رکھی گئی ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی، جس کے بعد دونوں ٹیمیں تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز کے ذریعے تیاری مکمل کریں گی۔









