پٹرول کی اصل قیمت اور ٹیکس کی شرح

پٹرول کی اصل قیمت کیا اور ٹیکس کتنا؟ حیران کن سرکاری انکشاف

اسلام آباد میں وزارت پٹرولیم کی جاری کردہ دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی شہری ایک لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر نمایاں شرح سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز ادا کر رہے ہیں۔ دستاویز میں پٹرول کی اصل قیمت اور ٹیکس کی شرح کی تفصیل سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ایک لیٹر پٹرول کی قیمت کا 39 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت کا 34 فیصد مختلف ٹیکسز، ڈیوٹیز اور مارجنز پر مشتمل ہے، جس سے صارفین پر مالی بوجھ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔

وزارت پٹرولیم کی دستاویز کے مطابق پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے 21 پیسے جبکہ ڈیزل پر 94 روپے 93 پیسے ٹیکسز، ڈیوٹیز اور مارجنز کی مد میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پر پٹرولیم لیوی 84 روپے 40 پیسے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے، جب کہ کسٹم ڈیوٹی 13 روپے 31 پیسے عائد ہے۔ اس کے علاوہ 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی وصول کی جا رہی ہے۔

ڈیزل پر بھی پٹرولیم لیوی 76 روپے 21 پیسے فی لیٹر کی سطح پر ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل پر 15 روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے، جس سے مجموعی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

مارجنز اور دیگر چارجز کی تفصیل

دستاویز کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پٹرول اور ڈیزل پر 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر مارجن وصول کر رہی ہیں، جبکہ پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔ اس کے علاوہ پٹرول پر 8 روپے 23 پیسے اور ڈیزل پر 6 روپے 25 پیسے فی لیٹر فریٹ چارجز بھی وصول کیے جا رہے ہیں۔

مزید برآں مٹی کے تیل پر فی لیٹر 11 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 10 فیصد ٹیکسز عائد ہیں۔ مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر لیوی مقرر ہے، جبکہ ہائی اوکٹین پر بھی 84 روپے 40 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top