لاہور، 14 فروری: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری اور گلیات میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا، تاہم مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ساہیوال میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کی شرح 26 فیصد رہی۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 166 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کی گئی جبکہ مختلف علاقوں میں بیدیاں روڈ پر 175، سی ای آر پی آفس پر 182، اے آر سی لاہور میں 161، ماڈل ٹاؤن میں 162، برکی روڈ پر 243، عسکری ٹین میں 153، علامہ اقبال ٹاؤن میں 185 اور فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 153 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔









