لاہور (ویب ڈیسک) – ملک بھر میں بجلی کے بڑھتے ہوئے بل اور لوڈ شیڈنگ کے پیش نظر شہری سولر توانائی کی جانب بڑھتے جا رہے ہیں۔ تاہم سولر پینلز کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں فی واٹ سولر پینل کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمتیں 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے فی واٹ تک جا پہنچی ہیں۔
نظر ثانی شدہ نرخوں کے مطابق: 5 کلو واٹ آن گرڈ سولر سسٹم: 6 لاکھ 50 ہزار روپے 7 کلو واٹ سولر سسٹم: 7 لاکھ 50 ہزار روپے 10 کلو واٹ سولر سسٹم: 11 لاکھ روپے 12 کلو واٹ سولر سسٹم: 12 لاکھ 50 ہزار روپے 15 کلو واٹ سولر سسٹم: 15 لاکھ روپے
ماہرین کے مطابق، مکمل سولر سیٹ اپ کی لاگت حالیہ اضافے کے بعد تقریباً دو لاکھ روپے تک بڑھ گئی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسم گرما میں طلب میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بروقت خریداری کے فیصلے کریں تاکہ مستقبل میں اضافی لاگت سے بچا جا سکے۔
سولر توانائی کے فوائد کے باوجود، حالیہ قیمتوں میں اضافہ شہریوں کے بجلی کے بل کم کرنے کے منصوبوں پر اثر ڈال رہا ہے، اور سولر مارکیٹ میں اس سے فروخت کے رجحانات پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔









