ایشیا کپ ، 40 سال میں پہلی بار کل پاکستان اور بھارت فائنل میں ٹکرائیں گے

دبئی : ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کا بڑا ٹاکرا کل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا، میچ 28 ستمبر بروز (اتوار ) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں  مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ ۔پاکستان کی قیادت  آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم سوریا کمار یادیو کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔

  ایشیا کپ کی تقریباً 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت  کبھی فائنل میں آمنے سامنے نہیں آئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب روایتی حریف فائنل میں ٹکرائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت سب سے زیادہ8مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے، سری لنکا نے 6 اور پاکستان نے 2 مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top