کیا واٹس ایپ اب پیسے لے گا؟ واٹس ایپ پلس پریمیم پلان کیا ہے؟

کیا واٹس ایپ اب پیسے لے گا؟ واٹس ایپ پلس پریمیم پلان کیا ہے؟

دنیا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نئے اختیاری واٹس ایپ پلس پریمیم پلان پر کام کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ صارفین کو اضافی فیچرز فراہم کرے گا جن کا مقصد ایپ کی ظاہری شکل، چیٹ مینجمنٹ اور ذاتی پسند کے مطابق استعمال کو بہتر بنانا ہے۔

واٹس ایپ پلس” پریمیم پلان موجودہ مفت ورژن کے ساتھ ہی دستیاب ہوگا، یعنی عام صارفین پہلے کی طرح بغیر کسی فیس کے میسجز بھیجنے، وائس اور ویڈیو کال کرنے، میڈیا شیئر کرنے اور پرائیویسی فیچرز استعمال کرنے کے قابل رہیں گے۔ البتہ جو صارفین مزید کنٹرول اور اضافی سہولیات چاہتے ہیں وہ ماہانہ سبسکرپشن کے ذریعے پریمیم فیچرز حاصل کر سکیں گے۔

بیٹا ورژن میں ٹیسٹنگ جاری

ٹیک رپورٹس کے مطابق WABetaInfo نے انکشاف کیا ہے کہ یہ نیا فیچر اس وقت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے ڈویلپمنٹ ورژنز میں آزمایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی ایک ویٹ لسٹ سسٹم بھی آزما رہی ہے جس کے ذریعے کچھ بیٹا صارفین کو یہ اطلاع مل سکے گی کہ پریمیم سبسکرپشن کب دستیاب ہوگی۔

WhatsApp Plus کے ممکنہ پریمیم فیچرز

رپورٹس کے مطابق اس سبسکرپشن کا بنیادی فوکس کسٹمائزیشن اور بہتر چیٹ مینجمنٹ ہوگا۔ پریمیم صارفین کو ایسے فیچرز ملیں گے جو عام ورژن میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

ممکنہ فیچرز میں شامل ہیں:

  • چیٹس اور ایپ انٹرفیس کیلئے کسٹم تھیمز
  • زیادہ سے زیادہ 20 پنڈ چیٹس (موجودہ حد 3 ہے)
  • صرف سبسکرائبرز کیلئے خصوصی اسٹیکر پیکس
  • ایپ کیلئے 14 مختلف آئیکنز
  • انٹرفیس کے رنگ تبدیل کرنے کیلئے 19 ایکسنٹ کلر آپشنز
  • واٹس ایپ کالز کیلئے کسٹم رنگ ٹونز
  • اضافی ری ایکشنز اور چیٹ ایفیکٹس

یہ فیچرز خاص طور پر ان صارفین کیلئے مفید ہو سکتے ہیں جو روزمرہ رابطے کیلئے واٹس ایپ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اور ایپ کو اپنی پسند کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہیں۔

دستیابی اور قیمت

فی الحال واٹس ایپ پلس کی باقاعدہ لانچنگ کی تاریخ یا سبسکرپشن قیمت کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ کمپنی اس فیچر کو محدود تعداد میں بیٹا صارفین کے ساتھ ٹیسٹ کر رہی ہے۔

کچھ ٹیسٹرز کے مطابق انہیں ایپ کی سیٹنگز یا اسٹیکر کی بورڈ میں ایک بینر دکھائی دے رہا ہے جس کے ذریعے وہ ویٹ لسٹ میں شامل ہو کر اس فیچر کے آغاز کی اطلاع حاصل کر سکتے ہیں۔

بنیادی سروس بدستور مفت رہے گی

واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ ایپ کی بنیادی میسجنگ سروس دنیا بھر کے اربوں صارفین کیلئے بدستور مفت رہے گی۔ کمپنی کا مقصد صرف ایسے اضافی فیچرز فراہم کرنا ہے جو زیادہ کسٹمائزیشن اور کنٹرول چاہتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top