ورلڈ کرکٹ میلہ جدہ

ورلڈ کرکٹ میلہ جدہ :پاکستان کی بھارت پر شاندار فتح، سیمی فائنل میں جگہ پکی

جدہ (سی این پی) سعودی عرب کے ساحلی شہر میں جاری ورلڈ کرکٹ میلہ میں پاکستان نے بھارت کو ڈبل وکٹ میچ میں 5 رنز سے شکست دے دی۔ شعیب ملک اور عمران نذیر کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی کی قیادت والی بھارتی ٹیم کو شکست دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 56 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارت کی ٹیم صرف 51 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شاندار بولنگ اور موثر بیٹنگ کے ذریعے پاکستان نے میچ پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔

میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ مصافحہ ہوا، جس میں عرفان پٹھان اور شعیب ملک نے بھی ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل کرکٹ میلے میں سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کو بھی شکست دی تھی۔ تینوں میچز میں فتح کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

کرکٹ فیسٹول میں سعودی عرب، پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جو عالمی کرکٹ شائقین کیلئے ایک دلچسپ ایونٹ ثابت ہو رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top