شیاؤمی 17 الٹرا کی دھماکہ خیز انٹری! فیچرز جان کر آپ حیران رہ جائیں گ

شیاؤمی 17 الٹرا کی دھماکہ خیز انٹری! فیچرز جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس سے قبل چینی کمپنی Xiaomi نے متعدد نئی ڈیوائسز متعارف کرا دیں، جن میں کیمرہ فوکسڈ فلیگ شپ اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ، پاور بینک اور الیکٹرک اسکوٹر شامل ہیں۔

کمپنی نے جرمن کیمرہ ساز ادارے Leica کے ساتھ شراکت داری کے تحت Xiaomi 17 Ultra پیش کیا ہے، جس میں لائیکا لینز اور خصوصی فلٹرز شامل کیے گئے ہیں۔

کیمرہ اور ڈسپلے فیچرز

شیاؤمی 17 الٹرا میں 50 میگا پکسل مین سینسر (ایف/1.67 اپرچر، 1 انچ سینسر) دیا گیا ہے، تاہم اس کی نمایاں خصوصیت 200 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے، جس کی فوکل لینتھ 75mm سے 100mm کے درمیان متغیر ہے۔ اس کے ذریعے 3.2x سے 4.3x تک آپٹیکل زوم ممکن ہے۔

فون میں 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ (ایف/2.2 اپرچر) بھی موجود ہے۔ ڈیوائس میں 6.9 انچ ہائپر آر جی بی اولیڈ ڈسپلے ہے جو شیاؤمی شیلڈ گلاس 3.0 سے محفوظ ہے۔

بیٹری اور پروسیسر

اسمارٹ فون میں 6000mAh بیٹری دی گئی ہے (چینی ورژن میں 6800mAh)، جو 90 واٹ یو ایس بی پی ڈی-پی پی ایس چارجنگ سپورٹ کرتی ہے جبکہ 50 واٹ وائرلیس ہائپرچارج بھی دستیاب ہے۔

کمپنی نے اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جنریشن 5 پروسیسر استعمال کیا ہے، جو حال ہی میں متعارف ہونے والی Galaxy S26 سیریز میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

لائیکا اسپیشل ایڈیشن

شیاؤمی نے لائیکا کی 100 سالہ تقریبات کے موقع پر خصوصی ایڈیشن بھی پیش کیا ہے، جس میں ایلومینیم الائے باڈی، نِکل اینوڈائزڈ فنش اور خصوصی لائیکا تھیم شامل ہے۔ اس میں “لائیکا ایسینشل موڈ” دیا گیا ہے جو لائیکا ایم 9 اور ایم 3 کی طرز کے فلٹرز فراہم کرتا ہے۔

فوٹوگرافی کٹس

کمپنی نے شیاؤمی 17 الٹرا کے لیے دو فوٹوگرافی ایڈ آنز بھی پیش کیے ہیں:

  • 17 الٹرا فوٹوگرافی کٹ (بلوٹوتھ کنکشن، دو اسٹیج شٹر بٹن)
  • 17 الٹرا فوٹوگرافی کٹ پرو (لیذر فنش، ڈی ٹیچ ایبل شٹر بٹن، زوم کنٹرول، 2000mAh بیٹری)

قیمت اور دستیابی

یہ ڈیوائسز یورپی یونین اور برطانیہ میں دستیاب ہوں گی۔

  • شیاؤمی 17 کی قیمت 999 یورو سے شروع
  • شیاؤمی 17 الٹرا کی قیمت 1499 یورو
  • لائیکا ایڈیشن (16 جی بی ریم، 1 ٹی بی اسٹوریج) کی قیمت 1999 یورو
  • فوٹوگرافی کٹ 99.99 یورو
  • فوٹوگرافی کٹ پرو 199.99 یورو

دیگر ڈیوائسز

کمپنی نے Xiaomi Electric Scooter 6 Ultra بھی متعارف کرایا، جس میں 1200 واٹ پاور اور 75 کلومیٹر رینج موجود ہے۔ اس میں 12 انچ آل ٹیرین ٹائر، فرنٹ و ریئر ڈسک بریک اور 3 انچ ٹی ایف ٹی ڈسپلے شامل ہے۔ اس کی قیمت 329.99 یورو سے شروع ہو کر 799.99 یورو تک ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top