راولپنڈی : حاجی عبد الحکیم ٹرسٹ کے زیر اہتمام فضائیہ کالونی کمیونٹی سنٹر میں منعقدہ تقریب میں دس طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف کے طور پر امدادی چیکز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ٹرسٹ کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کی تفصیل بھی شرکاء کے ساتھ شیئر کی گئی۔
تقریب میں سرجن جنرل (ر) کرامت، جنرل (ر) ریاض چوہان، ڈاکٹر کاشف قیوم اعوان، پروفیسر مظفر، سابق ڈپٹی کمشنر جمیل احمد خان، پناہ کے سیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن، ڈاکٹر انوار اور ڈاکٹر اسماء نے بھی خطاب کیا۔
ڈاکٹر عبد القیوم اعوان نے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹرسٹ کے تحت امدادی منصوبوں اور خاص طور پر اتفاق نگر ہسپتال کی مکمل فعالیت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
شرکاء میں سردار بابو محمد عرفان، ظفر اقبال، وقار فانی مغل، دانش، عبد الرزاق کے علاوہ جنرل (ر) عاشور خان، سلام خان، بریگیڈئیر (ر) ناصر، ائر مارشل (ر) خداداد خان اور ڈاکٹر احمر جیسی مقتدر شخصیات بھی شامل تھیں۔
تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں بسمہ فریدون، منیبہ، اقراء عرفان، ابوزر، نور الایمان، حدیقہ اقبال، عبیرہ فاطمہ، احسن رشید، علشبہ اور ادیبہ رزاق شامل ہیں۔
تقریب کی میزبانی ملک نعیم اعوان نے کی، جبکہ قاسم اعوان نے کلام پاک کی تلاوت اور طلحہ یونس اعوان نے ہدیہ نعت پیش کی۔





