غزہ جنگ رکوا دی یہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے دنیا کی 7 جنگیں رکوائی ہیں اور اب آٹھویں بھی جلد ختم ہوجائے گی۔ غزہ جنگ ختم کروا دی یہ جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ سے خطاب میں کہا کہ ہم نے غزہ جنگ ختم کروا دی۔ یہ میں نے دنیا کی 8 ویں جنگ ختم کروائی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملہ غزہ کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے ضروری تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک غزہ منصوبے کی حمایت کر رہے تھے۔ اب وہاں پائیدار امن قائم ہوجائے گا۔


امریکی  نے عندیہ دیا کہ وہ غزہ معاہدے پر دستخط کرنے میزبان ملک مصر جائیں گے۔ وہاں سے اسرائیل جانے کا بھی ارادہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ ایران امن کے لیے کام کرنا چاہتا ہے اور ہم اس سلسلے میں تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیر یا منگل تک اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہے۔ جس کے بعد غزہ جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top