TikTok نے صارفین کو AI-generated مواد پر زیادہ کنٹرول دینے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اب صارفین اپنی Manage Topics سیٹنگز میں جا کر طے کر سکیں گے کہ وہ اپنی For You Feed میں AI مواد کم دیکھنا چاہتے ہیں یا زیادہ۔ یہ نیا آپشن دیگر موضوعات جیسے Fashion، Sports اور Dance کی طرح ایک الگ ایڈجسٹ ایبل کیٹیگری کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
یہ فیچر بنیادی طور پر ایک AI کنٹرول سل کے طور پر ٹیگ ہو چکی ہیں، اس لیے اس فیچر کی ضرورت پہلے سے زیادہ تھی۔
AI مواد کی درست شناخت کے لیے TikTok نے اپنی لیبلنگ ٹیکنالوجی بھی مضبوط کی ہے۔ پلیٹ فارم پہلے ہی C2PA Content Credentials کے ذریعے AI میڈیا کو ڈیٹیکٹ کرتا تھا، لیکن چونکہ یہ میٹا ڈیٹا ایڈٹنگ یا ری اپلوڈنگ میں ضائع ہو سکتا ہے، اس لیے اب کمپنی invisible watermarking بھی ٹیسٹ کر رہی ہے۔ اس نئے سسٹم کے ذریعے TikTok کے خودکار ٹولز یا بیرونی AI سے بنے ویڈیوز غلط لیبلنگ سے بچ نہیں سکیں گے۔
ساتھ ہی کمپنی صارفین کو بے مقصد لمبی اسکرولنگ سے بچانے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔ TikTok کا کہنا ہے کہ مقصد یہ ہے کہ کری ایٹو ٹولز اور شفافیت برقرار رہے مگر فیڈ ایسا نہ بنے جو صرف AI-generated novelty پر چلتی ہو۔ دوسری جانب Pinterest پہلے ہی مکمل AI فلٹر متعارف کرا چکا ہے جبکہ YouTube پر AI-only کم معیاری چینلز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ TikTok کا یہ نیا فیچر ایک بیلنسڈ حل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ کمپنی نے ایک 2 ملین ڈالر AI Literacy Fund بھی لانچ کر دیا ہے تاکہ صارفین AI کے استعمال اور اس کے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔








