انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا۔ آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم پر رائے پور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت تک 2 اوورز کم پھینکے تھے۔ بھارتی کپتان’’ کے ایل راہول ‘‘نے خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔رائے پور میں جنوبی افریقہ نے بھارت کا 359 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف پورا کرکے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔







