ایران نے تباہ جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیر کیں تو پھر حملہ ہوگا، ٹرمپ

فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے اور مستقل قیامِ امن کے لیے حماس کو مکمل طور پر غیرمسلح ہونا ہوگا۔ فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہونے کی امید ہے اور آخری اسرائیلی یرغمالی کی لاش کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

ایران سے متعلق صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم اگر تباہ شدہ جوہری تنصیبات کی تعمیر دوبارہ شروع کی گئی تو ایران پر دوبارہ حملہ کیا جائے گا۔

روس اور یوکرین کے معاملے پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم آج روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کی خبر سن کر وہ افسردہ ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top