تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں میں شدت

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ تھائی رائل آرمی کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا کے ساتھ تازہ جھڑپوں کے بعد انھوں نے متعدد علاقوں میں کمبوڈیائی فوجی اہداف پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

پیر کی صبح کمبوڈیا کی جانب سے فائرنگ میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے، تاہم کمبوڈیا کا دعویٰ ہے کہ اصل حملہ تھائی لینڈ نے کیا ہے اور اس نے کوئی جوابی کارروائی نہیں کی۔ جھڑپوں کے باعث تھائی حکام نے سا کیو اور متعدد سرحدی صوبوں سے عوام کے انخلا کا حکم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی تازہ ترین خبریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top