اسلام آباد (سی این پی) راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور رہبر ویلفئیر کے تعاون سے چکری انٹرچینج کے قریب رہبر میڈیا بلاک کا تین سال قبل ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا، جس میں میڈیا انڈسٹری سے وابستہ افراد کے لیے منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اس وقت تمام الاٹیوں کو قبضے دے دیے جا چکے ہیں۔
اس منصوبے میں فوٹو جرنلسٹ کے سابق صدر سہیل ملک، پریس کلب کے عہدیدار عامر رفیق بٹ، آغا مہروز، اظہر علی خان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ حالیہ قبضے لینے کے موقع پر راولپنڈی راجہ بازار کی ایک سماجی شخصیت شیخ عبد الوحید، جو اس میڈیا بلاک کے الاٹی ہیں، کو سابق صدر سہیل ملک نے رہبر میڈیا بلاک کا چیئرمین و سرپرست اعلی نامزد کیا۔
سہیل ملک نے امید ظاہر کی کہ شیخ عبد الوحید میڈیا بلاک کے ممبران کی بہتری اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ رہبر میڈیا بلاک میں ان کے ساتھ دیگر ممبران بھی منصوبے کے فروغ اور بلاک کی ترقی کے لیے متحرک رہیں گے۔





