معروف اداکارہ زارا ترین نے انکشاف کیا ہے کہ محض 4 ماہ بعد ہی شادی ختم ہو گئی تھی لیکن قانونی طور پر طلاق ہونے میں کچھ وقت لگا تھا۔ یوں انہوں نے اپنی شادی طلاق پر ختم ہونے کی تصدیق کر دی۔
زارا ترین نے جولائی 2025 میں ایک ٹی وی پروگرام میں محبت میں دل ٹوٹنے کا اعتراف کیا تھا لیکن اس وقت بھی انہوں نے شادی ختم ہونے کی بات نہیں کی تھی۔اب انہوں نے شادی ختم ہونے پر بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ درحقیقت چار ماہ بعد ہی ان کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی لیکن قانونی طور پر شادی کو ختم ہونے میں کچھ وقت لگا۔
زارا ترین نے نومبر 2021 میں اداکار فاران طاہر سے شادی کی تھی، شادی کے دو سال بعد 2023 میں ان کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آئیں لیکن دونوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی تھی۔






