سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 69ہزار کی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کے نئے ریکارڈ بن گئے، 100 انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 849 پوائنٹس یا 1.72 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس پر پہنچا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 65 ہزار 640 پر بند ہوا تھا۔

  اے پی پی  کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا اور دوپہر تک 100انڈیکس نے ایک لاکھ 66 ہزار 889 پوائنٹس کی سطح کو عبورکرلیا تھا جب کہ مارکیٹ میں 1013ملین سے زیادہ حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 40.29ارب روپے تھی۔ بینک آف پنجاب، ورلڈ کال ٹیلی کام اورحیسکول کے سب سے زیادہ حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔

علاوہ ازیں، کے ای 30 انڈیکس 400.53 پوائنٹ اضافے کے بعد 51437.19 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 677.65 پوائنٹس کے اضافے سے 247225.06 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top