خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات خوارج جہنم واصل ہوئے۔

ضلع لکی مروت میں بھی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں دو مزید خوارج ہلاک کیے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ وارداتوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارروائیاں مکمل رفتار سے جاری رکھیں گے۔

مزید تازہ ترین خبریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top