اگر شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی آفر بھی ہو جائے تو بھارت نہیں جائوں گی ان خیالات کا اظہار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران کیا۔ میزبان کے اس سوال پر کہ اگر بھارت سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی پیشکش ہو تو ان کا کیا ردعمل ہوگا۔ جواب میں اداکارہ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میں بھارت نہیں جاؤں گی چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی آفر ہی کیوں نہ ہو۔ .
انہوں نے کہا کہ مجھے جتنا کام اور عزت اپنے ملک میں مل رہی ہے میں اس میں خوش ہوں ان کا کہنا تھا کہ انہیں سب سے پہلے اپنے لوگوں کی محبت اور پذیرائی چاہیے اور وہ ہمیشہ پاکستان میں کام کرنے کو ہی ترجیح دیتی ہیں کیونکہ یہاں انہیں جو عزت اور محبت ملی ہے وہ کہیں اور نہیں مل سکتی۔






